راچڈیل کونسل کی جانب سے کونسلر شکیل احمد نے موس سٹریٹ یوتھ سنٹر راچڈیل میں کمیونٹی کو گھر کی دہلیز کرونا وائرس ویکسین لگوانے کی سہولت کے لئے کلینک کا انعقاد کروایا

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری)۔
ایشیائی کمیونٹی کے گنجان آباد علاقہ راچڈیل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ موس سٹریٹ یوتھ سنٹر میں لگائے گئے موبائل کلینک میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوایا -کلینک کا انعقاد کروانے والے کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ھماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو کرونا ویکسین کی سہولت انکے گھروں کے قریب ملے ابھی تک راچڈیل میں اسی ہزار کے قریب لوگوں کو ویگسین لگ چکی ھے ہماری کوشش ہے کہ راچڈیل کی ساری کمیونٹی کو جلد از جلد کرونا ویکسین لگ جائے راچڈیل میں کلینک کے انچارج ڈاکٹر عدیل احمد کا کہنا تھا کہ جب بھی ویکسین کے لیے اپکو بلایا جائے ضرور آ کر ویکسین لگوائیں ۔ ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور وائرس سے بچاؤ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پرائمری کئیر نرس سارہ ویٹکر نے کہا ہم راچڈیل کی کمیونٹی کو ویکسین کی سہولت انکی دہلیز پر دے رہے ہیں کمیونٹی سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے انتہائی اہم ہے ۔

۔ ایشیائ کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی تیزی سے بڑھتی شرع لاک ڈاؤن سے نکلنے اور معلومات زندگی بحال ہونے کی جانب اہم پیش رفت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں