سرکل چیچہ وطنی کے تمام تھانہ جات میں قانون کے مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری

Spread the love

چیچہ وطنی: سرکل میں نئے تعینات ہونے والے نوجوان اے ایس پی سلیمان ظفر نے اپنی تعیناتی کے کچھ ہی دنوں میں سرکل چیچہ وطنی کے تمام تھانہ جات میں قانون کے مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔
تھانہ شاہکوٹ کے علاقہ میں 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے دو نوجوان زمان ولد اللہ دتہ اور غلام مصطفی ولد احمد علی سکنہ 26/14 ایل پر ایف آئی نمبر 93/21 درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی سلیمان ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ اب سنگین نوعیت اور ناقابل راضی نامہ جرائم میں ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر یا پیسے لے کر جو بھی مدعی مقدمہ حقائق اور ثبوتوں کو چھپانے کی کوشش کرے گا۔ اس کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے گی۔ تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جا سکے اور معاشرہ جرائم سے پاک ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں