ڈبلیو ایس ایس سی کا چھٹی کے دن بھی صفائی مہم ،شہر کے تمام شاہراہوں اور نالیوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی

Spread the love

کام کی نگرانی اور حوصلہ افزائی کے لئے ادارے کے سربراہ توقیر حسین شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں شہر گنجان گلیوں اور نالوں کی صفائی کا عمل چھٹی والے دن بھی جاری رہا ۔ڈبلیو ایس ایس سی کے ورکروں نے بارشوں کے پانی اور صفائی کے عمل کو بہتر بنانے شہر کے تمام شاہراہوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کئے گئے ۔کام کی نگرانی اور ورکروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف سید توقیر حسین اور اسسٹنٹ منیجر واٹر اینڈ سینی ٹیشن بحت نیاز خان اور ولی آیازخان خود کام کی نگرانی کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے سربراہ سید توقیر حسین شاہ کا کہنا تھا ۔کے ڈبلیو ایس سی کا پورا عملہ کسی بھی ہنگامی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں ۔اور اسی مہم کے تحت تمام شہر کی نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے ۔تاکہ بارشوں کے پانی پوش شہر سے باآسانی نکالا جا سکے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ۔کہ وہ شہر کی صفائی میں ڈبلیو ایس ایس سی کے عملے سے تعاون کریں ۔اور کچرا پھینکنے سے گریز کریں ۔ادارے کے لگائے گئے ڈیس بینوں میں کچرا پھینکے ۔تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں