مسلم ھینڈز کی ھمہ جہت خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )خدمت انسانیت کی عالمگیر ادارے مسلم ھینڈز کی ھمہ جہت خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز * کے اعزاز سے نوازا ھے. اس سلسلہ میں ایوان صدر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے عالم اسلام کی عظیم سماجی شخصیت مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کے بانی چئیرمین صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین کو ایک قومی تقریب کے دوران *ستارہ امتیاز کا ایوارڈ عطا کیا. اس موقع پر سوھدرہ اور وزیرآباد کے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور دھرتی کے سپوت کی پذیرائی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ھے. اس عزت افزائی پر مسلم ھینڈز کے ورکرز میں جشن کا سماں ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں