مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ایک شخص جانبحق

Spread the love

چیچہ وطنی نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم۔

ایک شخص جانبحق. خواتین بچوں سمیت 12 افراد زخمی. ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار۔

مسافر اوکاڑہ سے اقبالنگر کے گاؤں شادی میں شرکت کےلئے جارھے تھے۔

چیچہ وطنی کے قریب نیشنل ہائی وے پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ھو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جانبحق 12 افراد زخمی ھوئے۔ بد قسمت خاندان ظفر محمد اور عطاء محمد مسافر وین میں اپنے فیملی بچوں خواتین سمیت 13 سے زائد افراد اوکاڑہ سے اقبالنگر گاؤں 43 چودہ ایل شادی میں شرکت کےلئے جارھے تھے۔
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی حادثہ کی تحقیقات میں مصروف ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں