اس دور کی خواتین کے لئے مثالی کردار رسول ِ کائنات کی دختر حضرت بی بی فاطمۃ الزھرہ ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ممتاز شیعہ عالمِ دین علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطاء کیا ہے اس دور کی خواتین کے لئے مثالی کردار رسول ِ کائنات کی دختر حضرت بی بی فاطمۃ الزھرہ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں کردار اور سیرت کے ذریعے ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد ہر دور کی خواتین کے لئے ہر پہلو سے مشعل راہ ہیں، گزشتہ روز جامعہ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ ؑ چک نتھا سرائے عالمگیر میں یوم ولادت شہزادہ قاسم کی مناسب سے جشن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشتیاق کا کہنا تھا کہ معصومین کی خوشی سے خوشی اور غم سے غم منانا مکتبِ تشیع کا طرہ امتیاز رہا، ہمیں چاہیے کہ معصومینؑ کے فرمودات اور کردار کو اپنی عملی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں