خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کا دکانداروں کو فوڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی نوٹس ،معیاری خوراک تیار کرنے کی ہدایت

Spread the love

ڈپٹی ڈائریکٹر کا مشترکہ کارروائیوں کے لیے لائحہ عمل طے، ملاوٹ مافیا کےساتھ سختی سے نمٹیں گے ۔ذیشان محسود

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر علاقہ ککی میں کاروائی کے دوران جنرل سٹورز ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے وزٹ کئے گئے دکانداروں کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی نوٹس دیئے گئے اور معیاری خوراک کی تیاری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس کے علاوہ تحصیل ککی میں لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔میٹنگ کا مقصد اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی ، انڈسٹریل اسٹیٹ میں ناقص اور غیر معیاری پاپس کی تیاری اور مشترکہ کاروائیوں کے لیے آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ مزید بنوں ڈویژن میں جیو ٹیگنگ اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں