مشنری جزبے کے تحت نسل نو کی تربیت کرنے والے اساتذہ علمی میدان کے مجاہد ھیں, سید لخت حسنین

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مشنری جزبے کے تحت نسل نو کی تربیت کرنے والے اساتذہ علمی میدان کے مجاہد ھیں.روشن مستقبل کے لئے نظریاتی تربیت سے آراستہ نسل کو پروان چڑھانے کی ضرورت ھے.مسلم ھینڈز کے تعلیمی نیٹ ورک سے وابستہ سٹوڈنٹس مستقبل میں قوم کے روشن ستارے بن کر نمودار ھوں گے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین ستارہ امتیاز نے مسلم ھینڈز ایجو کیشنل کمپلیکس وزیرآباد کے سٹاف کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ھوے کیا.تقریب میں پہنچنے پر ہونہار طالب علم ملک محمد کاشف جاوید ککے زئی اور اساتذہ نے طلائی اور پھولوں کے ھار پہنا کر ان کا اسقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے سید لخت حسنین نے کہا کہ سامراجی عناصر نے پاکستان کے تعلیمی نظام کو یرغمال بنا کر عام طبقوں کے لئے جدید علوم کے راستے مسدود کر دئے ھیں اور پاکستانی معاشرے کو نظریاتی طور پر مفلوج کرنے کے چارٹر پر عمل کیا جا رھا ھے ایسے ماحول میں مسلم ھینڈز عام طبقے کے لوگوں کو پروموٹ کر کے پاکستان کو جدید علوم اور پختہ نظریات سے آراستہ نسل تیار کرکے دینے کے مشن پر کمر بستہ ھے .انہوں نے کہا کہ ستارہ امتیاز مسلم ھینڈز کے ورکرز کے خلوص اور لگن کا مظہر ھے. اس موقع پر انہوں نے ستارہ امتیاز مسلم ھینڈز کی اولین تعلیمی ورکر حلیمہ سکول آف ایکسیلنس کی پرنسپل میڈم سعدیہ وقار کے نام کرنے کا اعلان کیا تقریب کے شرکاء نے کھڑے ھو کر میڈم سعدیہ کو خراج تحسین پیش کیا.تقریب کی صدارت مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان سید ضیاءالنور نے کی. تقریب سے پراجیکٹ منیجر امجد محمود صدیقی، سید صفیرالحسن، میڈم فرزانہ علی، میڈم سعدیہ وقار نے خطاب کرتے ھوئے سید لخت حسنین کی عالمگیر سطح پر انسانی خدمات کو سراھا. تقریب میں مرکزی تنظیم تاجران وزیرآباد کے صدر ناصر محمود اللہ والے، انجمن بہبودی مریضاں کے افتحار احمد صدیقی، ممتاز صنعتکار محمد اعجاز پارس، مینجر ایڈمن واجد نعیم،منیجر فنانس ذیشان اعظم، پبلک ریلیشن آفیسر طارق ملک،پرنسیپل علامہ مظفر اقبال،یو جی نیوز کے چیرمین سید آل محمد،مینجر فوڈز سید حمادشاہ.ممتاز سماجی راہنما حاجی محمد اعظم اور مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد کے اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں