اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کرولوس عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا

Spread the love

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار کرنے والے اداکار بورک سے بھی ملاقات کی۔
تركی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کرولوس عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا۔ اسپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے۔وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں۔ اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں