کیپٹن(ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، بد امنی پھیلانے والوں پر کڑی نظر ہے، سوشل میڈیاکو غلط استعمال پر انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی، آتشی اسلحہ لیکر چلنے، نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی گلگت شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے عوام افواہوں پرکان نہ دھریں، کسی بھی مشکوک شخص کی سرگرمی یا لاوارث بیگ یا سامان کی برآمدگی پر الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کا اطلاع کریں، یہ باتیں انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سیکریٹر ی داخلہ کے جانب سے صوبائی سطح پر آتشی اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لیکر چلنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر1898 CrPc کے تحت دفعہ 144 نافذ العمل کردیا گیا ہے پابندی پر عملدرآمد کیلئے گلگت شہر میں انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے نگرانی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سرگرم عمل ہے خلاف ورزی کے مرتکب افرا د کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز، اور دیگر پیرا ملٹری فورسز کے ہمراہ گشت جاری ہے جہاں سے بھی بدامنی کے حوالے سے اطلاع ملے گی علاقے کا کریک ڈاون کیاجائے گا لہذا عوام ضلعی انتظامیہ اور قانون افذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، امن و آمان ہی میں ہم سب کی بقا اور علاقے کی ترقی پوشیدہ ہے نلتر، اور کونو داس واقعات میں ملوث ملزمان پکڑے جاچکے ہیں مزید کاروائی جاری ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بدامنی اور فرقہ وارانہ مواد شیئر کرنے والوں کے خلا ف کاروائی کیلئے سکیورٹی ایجنسیاں مانیٹرنگ کررہی ہیں، ملکی استحکام اور علاقائی بدامنی پر مشتمل مواد کو پھیلانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، نلتر اور کونوداس واقعات کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے دونوں جانب کے علماء کو کردار قابل تعریف ہے امید ہے علماء کے تعاون سے دہشت گردی اور شرپسندی پر قابو کرنے میں مدد ملے گی ترجمان شہر حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت شہر میں مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، بھائی چارگی کو فروغ دیں، علماء کرام کے ساتھ رابطہ میں رہیں، اپنے اپنے محلے، علاقے اور شہر میں امن آمان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ گلگت شہر سمیت علاقے کو بدامنی پیدا کرنے کیلئے شرپسندوں کے عزائم کوناکام بناسکیں، امن و آمان ہی سب کی بنیادی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں