اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ گلگت شہر میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ گلگت شہر میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ پولیس، رینجرز اور ایف سی، لیوی اور بلدیہ فورس پر مشتمل پیرا ملٹری فورسز کا گشت جاری ہے عوام باالخصوص جوانوں سے گزارش ہے کہ وہ امن و آمان کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، محلہ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں قیام امن کیلئے آگاہی مہم کے ذریعے بد امنی اور شرپسندی کے حوالے سے نقصانات سے آگاہ کریں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور ترقی کیلئے امن ہی سب کی ضرورت ہے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں غیر یقینی صورتحال کی بہتری کیلئے افواہوں، جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے والے عنا صر کے خلاف کریک ڈاون کیلئے انتظامات کرلئے ہیں، شہر ی حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، تین سے زیادہ لوگوں کی ایک جگہ اکھٹا رہنے یا ہلہ گلہ کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی رات گئے لوگوں کو شور مچانے دیا جائے گا گلگت شہر کو امن گہوارہ بنانے کیلئے علماء کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں زمہ دارشہریوں اور سول سوسائیٹی کے تعاون سے شرپسندی کاقلعہ قمہ کیاجائیگا گلگت شہرصوبے کادارالخلافہ ہونے کے باعث منفی اثرات سے پورا علاقہ متاثر ہورہاہے انتظامی رٹ قائم قائم رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہی کریں گے جس کیلئے انتظامیہ نے فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں