نوجوان نسل کو شوبز انڈسٹری میں لانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔لوئسلا کینٹاتوری

Spread the love

جن افراد میں ٹیلنٹ موجود ہے حکومت انکی سپورٹ اور بہتری میں اہم کردار ادا کریں۔معروف نوجوان آرٹسٹ و ماڈل

اٹلی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی شہر باری سے تعلق رکھنے والی معروف و نوجوان آرٹسٹ و ماڈل لوئسلا کینٹاتوری نے کہا کہ نوجوان نسل کو شوبز انڈسٹری میں لانا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جن افراد میں ٹیلنٹ موجود ہے حکومت وقت انکی سپورٹ اور بہتری میں اہم کردار ادا کریں تا کہ جن نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہو انکو مواقع مل سکے اور فن و ثقافت کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں فن و ثقافت ملک کا ایک عظیم شعبہ ہے اور اس شعبے کی بہتری میں ہر آرٹسٹ کو کرداد ادا کرنا چاہیے تا کہ ملک ترقی کر سکے معروف و نوجوان آرٹسٹ و ماڈل لوئسلا کینٹاتوری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ثقافت واحد شعبہ ہے جن کی وجہ سے ملک و قوم کی پہچان ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی ماڈلنگ کا بہت شوق تھا چاہتی تھی کہ ایک بہترین ماڈل بنوں بہترین ماڈل بننے کیلئے میں نے ہمیشہ بہت محنت کی ہے اور اج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی محنت کی وجہ سے ہوں انہوں نے مزید کہا کہ انسان تب کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جب وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں