بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،ناجائز اسلحہ کے 2ملزمان سمیت بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابقSIمحمد افضل انچارج چوکی مصری موڑ نے کاروائی کرتے ہوئے وحید اقبال ولد مظفر حسین ساکن ہموالہ سے رائفل کلاشنکوف معہ سینکڑوں روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIنعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حسین عرف دانی ولد قربان حسین ساکن نکی جہلم سے رائفل کلاشنکوف معہ سینکڑوں روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIاحسان عباس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسماعیل ولد خلیل احمد ساکن ٹھیکریاں دینہ سے 1کلو350گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں