تین ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والی سائرہ بازیاب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم تین ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والی سائرہ زوجہ غلام علی اچانک گھر پہنچ گئی، جشن کا سماں، گھروالے خوشی سے نہال، ایدھی ہوم لاہور کو شہریوں کی طرف سے خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق جہلم سبزی منڈی سے ملحقہ جگہ پر خانہ بدوشوں کی خاتون گھر یلو تلخ کلامی سے دل برداشتہ ہو کر گھر سے غائب ہوگئی، جسے اس کے لواحقین نے جگہ جگہ سے تلاش کرنے کے بعد تھک ہار کر خاموشی اختیار کر لی گزشتہ روز ایدھی ہوم لاہور کی انتظامیہ نے جہلم میں قائم ایدھی سنٹر کے انچارج ڈاکٹر اسد مرزا سے رابطہ قائم کرکے سائرہ زوجہ غلام علی کے ورثاء کو تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی جس پر ڈاکٹر اسد مرزا نے ایدھی سینٹر کے سپروائزر راجہ سہیل کیانی کو ٹاسک سونپ دیا، جنہوں نے تگ و دو کے بعد سائرہ کے بچوں اور خاوند کو تلاش کیا اور ایدھی ہوم لاہور سے رابطہ قائم کرکے اطلاع دی کے سائرہ کے لواحقین کو تلاش کر لیا گیا ہے، جس پر گزشتہ روز سائرہ زوجہ غلام علی کو جہلم سبزی منڈی کے قریب قائم خانہ بدوشوں کی بستی لایا گیا جہاں اس کے بچے عزیز و اقارب سائرہ کو دیکھتے ہی خوشی سے آبدیدہ ہوگئے،خانہ بدوشوں کی بستی میں سائرہ کی بازیابی پر جشن کا سماں بندھ گیا، سائرہ کو ان کے لواحقین تک پہنچانے پر ایدھی ہوم لاہور، ایدھی سینٹر جہلم کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ایدھی ہوم اور ایدھی سینٹر کی انتظامیہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں