جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کاوشوں سے جاری ہونے والا سالانہ محافظ رسالہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑکی کاوشوں سے جاری ہونے والا سالانہ محافظ رسالہ کو ضلع سمیت صوبہ بھر میں پزیرائی حاصل، پولیس ملازمین کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو اجاگر کرنا لائق تحسین، شہری سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا ڈی پی او جہلم کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کوششو ں و کاوشوں سے سالانہ جاری ہونا والا محافظ رسالہ ضلع سمیت صوبہ پنجاب کے پولیس افسران وملازمین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں پولیس افسران و ملازمین کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے جس کے ایڈیٹر غضنفر ناطق نے ضلع جہلم کی تاریخ اور پولیس کی جانب سے ملازمین کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہی فراہم کرنا خراج تحسین ہے۔رسالے میں جم خانہ، پولیس ملازمین کی ویلفیئر،شہید کانسٹیبلان کی مالی امداد سمیت دیگر شعبوں بارے آگاہی فراہم کی جاتی ہے جس پر عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ سمیت ایڈیٹر غضنفر ناطق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں