گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے 02رکنی شولہ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

Spread the love

ملزمان کے قبضہ سے 03عد د موبائل فون مالیتی، 2,50,000/-(اڑھائی لاکھ روپے)۔30,000/-(تیس ہزار نقدی) ایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125، اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 02عدد پسٹل 30بور برآمد۔ مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں چوری اور راہزانی کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جو راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتا تھا جس کی وجہ سے تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی تھی DPOگجرات عمر سلامت نے ٹانڈہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی روک تھام اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے DSPصدر سرکل ندیم طارق کی زیر نگرانی SHOتھانہ ٹانڈہ SIعدنان تارڑ کو خصوصی ٹاسک دیا اور ہدایت کی تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو جلد گرفتار کرکے تاجروں کا چوری شدہ سامان و نقدی برآمد کیا جائے جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے شولہ گینگ کے 02مرکزی کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں 1۔ذوالفقار بیگ عرف شولہ ولد اشرف سکنہ چک بگا، 2۔ عدیل بیگ ولد عزت بیگ سکنہ چک بزرگ شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سیملزمان کے قبضہ سے 03عد د موبائل فون مالیتی، 2,50,000/-(اڑھائی لاکھ روپے)۔30,000/-(تیس ہزار نقدی)ایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125، اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 02عدد پسٹل 30بور برآمد برآمد کیا۔ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے تاجر برادری اور شہریوں نے وارداتیں ٹریس ہونے پر ڈی پی اوعمر سلامت اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں