
ساہیوال( آ صف ندیم )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،اگلے دو سال حکومت کی تمام تر توجہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز رھے گی تاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو سکیں- وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے ساہیوال سے لاہور تک جی ٹی روڈ کی 3ارب 5کروڑ90لاکھ روپے سے خصوصی مرمت کی بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جو اگلے سال جون تک مرحلہ وار مکمل ہو گا -انہو ں نے یہ بات ساہیوال بائی پاس کی کارپٹنگ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی جس پر 14کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سے 8کلومیٹر طویل دورویہ بائی پاس کی کارپٹنگ مکمل کی جائے گی -اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے حسن نواز خاں،چوہدری علی شکور خاں،چوہدری زاہد اقبال،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،ڈی پی او کاشف اسلم،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نارتھ ریجن کے جنرل مینجر افتخار محمد ساجد،اور دیگر افسران بھی موجود