محلہ شیخانوالہ ٹانک میں سیکٹر کمانڈر ساوتھ کی جانب سے گیارویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔

Spread the love

عوام الناس کی خدمت فرنٹیئر کور ساوتھ کی خدمت ہے۔کرنل محمد آصف

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام الناس کی خدمت فرنٹیئر کور ساؤتھ کی خدمت ہے۔محلہ شیخانوالہ ٹانک میں سیکٹر کمانڈر ساوتھ کی جانب سے گیارویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ہوا۔کرنل محمد آصف ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ، اے سی ٹانک محمد یوسف نے پیتہ کاٹ کر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر شیخ احسان انقلابی نے اہل محلہ کیطرف سے شکریہ ادا کیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ٹانک شہرو مضافات میں آئی جی ایف سی اور فرنٹیئر کور ساؤتھ کی مخلص اور دیانت دار پالیسیوں کی بدولت جگہ ٹھنڈے پانی کے فلٹر پلانٹ نصب کر دئیے گئے گزشتہ روز محلہ شیخاں والا گلی ڈاکٹر شیخ احسان والی میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کوششوں سے ٹھنڈے پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا جسکا باقاعدہ افتتاح سیکٹر کمانڈر کیطرف سے کرنل آصف ڈی پی او ٹانک سجاد احمد اور اے سی یوسف کرنے آئے۔ اس موقع پر ٹانک کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ عمائدین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی علاقے کی عوام نے پاک فوج فرنٹیئر کور ساؤتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹانک پر مسلط پانی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے پاک فوج جو کردار ادا کر رہی ہے وہ قابلِ تحسین ہے انکا کہنا تھا کہ اس فلٹریشن پلانٹ سے جہاں علاقے کی عوام مستفید ہوگی وہاں خاص طور پر گلی میں موجود ٹانک کا سب سے بڑا گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہاں ہزاروں کی تعداد میں طالبات زیر تعلیم ہیں اس پلانٹ سے مستفید ہو سکیں گی اور ساتھ ساتھ محلہ خدریانوالہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے معصوم بچوں کو بھی ٹھنڈا اور صاف پانی میسر ہوگا ٹانک کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر شیخ احسان کا کہنا تھا کہ اب تک فرنٹیئر کور ساؤتھ ٹانک سمیت ملحقہ علاقوں میں کافی تعداد میں پانی کے فلٹر پلانٹ لگا چکے ہیں اور تقریباً دس فلٹریشن پلانٹوں پر کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لئے جائینگے انکا کہنا تھا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ٹانک کا ایک بہت بڑا گاؤں ہے جسکی ابادی تقریباً سولہ سو گھروں پر مشتمل ہے اور یہ لوگ پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں ذرائع کے مطابق سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اس گاؤں کو ٹھنڈا اور صاف پانی مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے عنقریب اس بڑے گاؤں کو صاف پانی مہیا کر دیا جائیگا تاکہ اس گاؤں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ و خواب پورا ہو سکے عوام صاف پانی میسر ہونے سے صرف دلی تحسین نہیں بلکہ ان خطرناک بیماریوں سے بھی محفوظ ہونگے جو حال ہی میں جنم لے رہی ہیں ٹانک و ملحقہ علاقوں کی عوام نے اس کار خیر کو پاک فوج کا عظیم کارنامہ قرار دیا واضح رہے کہ ٹانک واحد لنگر بائی قبرستان میں بھی فرنٹیئر کور ساؤتھ عنقریب ایک فلٹریشن پلانٹ نصب کریگی جسے ٹانک کی عوام کو بلکہ ہر جنازہ پڑھنے والوں کو ٹھنڈے اور صاف پانی کی سہولت میسر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں