پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپر ز لانے کا فیصلہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپر ز لانے کا فیصلہ،اشٹام پیپرز ختم کرنے سے سالانہ پرنٹنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کا سرکاری خزانے کو فائدہ ہوگا،وائٹ پیپر متعارف کروانے سے بلیک میلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا،بورڈ آف ریونیو کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اشٹام پیپر زختم کرنے کا مقصد سرکاری خزانے اور عوام الناس کو نقصان سے بچانا ہے، وائٹ پیپر زپر تین طرح کے کوڈ پرنٹ ہونگے،یہ کم از کم ایک سو روپے سے لیکر جتنا مرضی جاری کروایا جا سکے گا، وائٹ پیپر پر بار کوڈ، کیو آر سی کوڈ اور 16 ہندسوں پر مشتمل کوڈ پرنٹ ہوگا۔ اس کے پرنٹ پر ایک روپیہ خرچ آئے گا، عوام کو اشٹام پیپر نہ ہونے کے حوالے سے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اسی وقت سسٹم سے پرنٹ جاری کیا جائے گا، یہ وائٹ پیپر ای خدمت مرکز، دیہی مال مرکز اور بینک آف پنجاب سے حاصل کئے جا سکیں گے، وائٹ پیپر کا پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میں پتوکی سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد آہستہ آہستہ پنجاب کے 36 اضلاع میں پھیلا دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں