اخبار مالکان کے ساتھ حکومتی مظالم کب تک ہونگے۔اکرام الدین

Spread the love

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اخبار مالکان درپیش مسائل سے دوچار ہے۔بانی و صدر جذبہ اتحاد یونین

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی وصدر اکرام الدین نے کہا کہ اخبار مالکان اور دیگر صحافی حضرات کے ساتھ حکومتی مظالم کب تک ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اخبار مالکان اور دیگر صحافی حضرات درپیش مسائل و مشکلات سے دوچار ہے اخبار مالکان حکومتی اشتہارات سے محرومی کا شکار ہے ایک طرف ملک بھر اور فوری دنیا میں کرونا وائرس کا مسئلہ چل رہا ہے دوسری طرف ملک بھر میں جاری لاک ڈون کی وجہ سے روزگار بند ہے غریب عوام روٹی کیلئے تڑپ رہی ہے ملک میں جاری لاک ڈاون حکومت اور سیاستدانوں کا کچھ بھی نہیں بگڑ سکتا صرف متاثر ہمارے غریب اور بے روزگار عوام ہی ہے اخبارات مالکان اخبارات کی بندش کی وجہ سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے دوسری طرف اخباری مالکان کو حکومتی اشتہارات نہ ملنا سراسر ظلم ہے اخبارات اشتہار کے بغیر نہیں چل سکتے اور حکومت ان لوگوں کو اشتہارات دیتی ہے جو حکومتی نمائندگان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی عملے کا رویہ اخبارات مالکان کے ساتھ ٹیھک نہیں ہے جو صحافت کی توہین ہے جو غریب ہے ان کے کوئی مدد نہیں لیکن جو امیر ہے ان کی کافی مدد ہو رہی ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی وصدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سے مطالبہ ہے کہ اخبارات مالکان کے ساتھ جاری ظلم بند کرے چھوٹے اور بڑے اخبارات کو ایک جیسے اشتہارات کی فراہمی یقینی بنائے تا کہ مالکان کو درپیش مسائل حل ہو سکے اور جو اخبارات حکومتی اشتہارات سے محروم ہے انکو اپنا حق دینے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں