احترام رمضان آرڈینیس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا،

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ احترام رمضان آرڈینیس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا،روزہ خوری ہرگز برداشت نہیں ہوگی، سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں ہوٹلوں پر نظر رکھیں اور احترام رمضان المبارک یقینی بنائیں، مساجد میں تروایح کے دوران SOPs پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، علماء رمضان المبارک میں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اور تراویح کے دوران ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں تاکہ اس خطر ناک وبا کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ خوری ہرگز برداشت نہیں ہوگی، احترام رمضان ہر حال میں قائم رکھیں گے، سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں ہوٹلوں پر نظر رکھیں اور احترام رمضان المبارک یقینی بنائیں، مریضوں اور دور دراز سے آنے والے مسافروں کے علاوہ کسی کو بھی روزہ قصر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے رب کی قربت حاصل کرنے کیلئے فلاحی کام کریں نیکی کو فروغ دیں، رواداری اور بھائی چارگی کو پروان چھڑائیں، تاکہ اصلاح پسند معاشرے کا قیام عمل میں آسکے، ترجمان نے واضح کیا کہ احترام رمضان المبارک کے تحت مریضوں اور مسافروں کیلئے روزہ قصر کرنے کی اجازت ہوگی بغیر وجہ بتائے روزہ خوری کی گئی تو زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں