دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختون خواہ پولیس نے لا زوال قربانیاں دی ہیں۔سید اختر علی شاہ

Spread the love

پولیس فورسز کی عظمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سابق آئی جی پی خیبر پختون خواہ

صوابی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ائی جی پی خیبر پختون خواہ سید اختر علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختون خواہ پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس نوجوانوں کی عظمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں خیبر پختون خواہ پولیس نے ہمیشہ امن و امان کی خاطر قربانیاں دی ہے اور دے رہے ہیں جو قابل فخر اور قابل تعریف ہیں کئی سالوں سے خیبر پختون خواہ صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے لیکن خیبر پختون خواہ پولیس نے ہر وقت دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو خیبر پختون خواہ پولیس کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز قوم کی پاسبان ہے جرائم کا خاتمہ خیبر پختون خواہ پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی اہم کردار ہے جو قابل ستائش ہیں سابق ائی جی پی خیبر پختون خواہ سید اختر علی شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پولیس فورسز عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے پولیس فورسز اپنے ملک کے عوام کی محافظ ہے جس طرح پولیس اپنے ملک کے عوام کی محافظ ہے اس طرح عوام کو بھی پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے اور جرائم کی نشاندہی میں پولیس فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں عوام کے تعاون کے بغیر صوبہ خیبر پختون خواہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ نا ممکن ہے جرائم کی نشاندہی میں عوام کا پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے تا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور امن و امان کی صورتحال قائم ہو سکے سابق ائی جی پی خیبر پختون خواہ سید اختر علی شاہ نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس افسران اور پولیس فورسز ہر محاذ پر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے خیبر پختون خواہ پولیس فورسز ایمانداری سے اپنے فرائض کو سرانجام دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں