ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کرکے نوٹیفیکشن جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) روزہ داروں کیلئے اچھی خبر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے رمضان المبارک کیلئے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کرکے نوٹیفیکشن جاری کردی، نئی قیمتوں پر سوموار کے روز سے عملدرآمد ہوگا، 11 کلو گرام گیٹ کو والے سلنڈر 1750 دیگر کمپنیوں کے 11 کلو گرام والے ایل پی جی سلنڈر1800 روپے کا ملے گا، جبکہ 15 کلو گرام گیٹ کو 2220 اور دیگر کمپنیاں 2290 روپے فروخت کرنے کے پابند ہونگے اسکے علاوہ 35 کلو گرام والے کمرشل سلنڈروں کی قیمت 5350 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اور 45 کلوگرام والے کا قیمت 6700 گیٹ کو والے جبکہ دیگر کمپنیاں 6900 روپے فروخت کے پابند ہونگے، نرخناموں پر فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ترجمان شہر ی حکومت گلگت مظہر مغل نے عوام الناسے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں الفا کنٹرول یا میڈیا سیل پر اپنی شکایات درج کرائیں، تاکہ فوری طورپر کاروائی کی جاسکے گی۔ واضح رہے ایل پی جی سلنڈروں کی سابقہ قیمت، 11 کلو والے کا 1800 اور 1900 روپے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں