سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر 18 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

Spread the love

ون ویلنگ کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے پر 18 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف افطاری کے بعد خصوصی کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 18 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں