احساس کفالت پروگرام میں مبینہ کرپشن میں ملوث مزمل موبائل کے نام سے جاری آئی ڈی کو بند کردیا گیا

Spread the love

گوجرہ ، میڈیا کی نشاندھی پراحساس کفالت پروگرام میں مبینہ کرپشن میں ملوث مزمل موبائل کے نام سے جاری آئی ڈی کو بند کردیا گیا اور خاتون کو خوردبرد کی گئی رقم واپس کروا دی گئی

گوجرہ ( نمائندہ خصوصی ) اطلاعات کے مطابق شاھدہ پروین تحصیل میونسپل میں لگے احساس کفالت پروگرام کے کیمپ پر پیسے لینے گئی تو وھاں پر موجود مزمل موبائل والوں نے خاتون کو 12000 روپے دئیے جبکہ اس خاتون کے اکاونٹ میں 18000 روپے آئے تھے اور 6000 روپے خوردبرد کرلیے گئے جبکہ میڈیا کی نشاندھی پر ایکشن لیتے ھوئے احساس کفالت دفتر گوجرہ نے متعلقہ خاتون کو پیسے واپس دلوا دئیے مزمل موبائل نام سے بنائی گئی آئی ڈی کو بلاک کروا دیا گیا مگر احساس کفالت دفتر کی اسسٹنٹ ڈاریکٹر مس شازیہ ، اور مس شمیم نے درخواست کے باوجود ان خواتین کی فہرست مہیا نہیں کی جن کے اکاونٹ میں 12000 روپے سے ذائد پیسے آئے تھے اگر ایسی خواتین کی تصدیق کی جائے تو بہت بڑی کرپشن سے پردہ فاش ہوسکتا ھے مگر متعلقہ آفیسر ابھی تک انفارمیشن مہیا کرنے سے انکاری ھیں. جبکہ شواہدات میں واضع طور پر کرپشن کے مبینہ اطلاعات میڈیا کو موصول ہو رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں