رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں گرانفرشی روکنے کیلئے روزانہ کاروائیاں جاری ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں گرانفرشی روکنے کیلئے روزانہ کاروائیاں جاری ہیں حکومت کی جانب سے رمضان پیکچ کے تحت یوٹیلٹی سٹور میں اشیائے خوردنوش فراہمی یقینی بنانے کیلئے زمہ دار وں سے رابطہ میں ہوں تاکہ چینی، ڈالڈہ، گھی،کوکنگ آئیل سمیت دیگر اشیائے کی طلب پوری ہوسکے، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیم سمیت ڈیوٹی مجسٹریٹس مصروف عمل ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کو روکنے کیلئے عمل پیرا ہے روغنی نان جوکہ روزہ دار افطاری اور سحری کے وقت شوق سے استعمال کرتے ہیں کی قیمتوں میں استحکام اور وزن میں مبینہ کمی کو روکنے کیلئے فوڈ انسپکٹر میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ روزانہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں کہیں سے بھی کوئی شکایت آتی ہے ازالہ کیا جاتا ہے یہ باتیں ہفتہ کے روز میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میں خو د مانیٹرنگ کرتا ہوں، عوامی شکایات سنتا ہوں اور ازالے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں، تحصیلدار، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ، سیکٹر مجسٹریٹس میونسپل فوڈ اور میٹ انسپکٹرز عوامی خدمات میں مصروف عمل ہیں، تراویح کے دوران نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے انتظامیہ اور پولیس چوکس ہے، ترجمان نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنی شکایات کو الفا کنٹرول تحصیل آفس میں قائم شکایات سینٹر، الفا کنٹرول درج کروادیں، تاکہ فوری شکایت پر کاروائی کی جاسکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں