کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے عوام ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد

Spread the love

گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے عوام ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، SOPs پر عمل نہ کرنے والوں پر سختی کی جائے گی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرناک نتائج موصول ہورہے ہیں ملک سمیت پوری دینا، ہمسایہ ممالک کوروانا وائرس کے پھیلاو کیوجہ سے شدید مشکلات سے دورچا ر ہیں، مریضوں میں اضافے کے باعث آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے، لہذا احتیاط کریں، تراویح اور جمعہ کے نمازوں میں فیس ماسک اور سماجی فاصلہ ہرصورت رکھیں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے آگاہی مہم میں علماء اور خطباء کے جانب سے تعاون قابل قدر ہے یہ باتیں جمعہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس موت ہے احتیاط ہی علاج ہے لہذا شہر ی کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کیلئے SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں، فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اسی میں ہی ہمار امفاد اور زندگی ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کورونا وائرس SOPs عملدرآمد یقینی بناکر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری مہم کو کامیاب بنائیں۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں