شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور ہونا حق و صداقت کی فتح ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور ہونا حق و صداقت کی فتح ہے، انہوں نے جرات اور بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں وہ قابل ستائش ہیں، ان کیخلاف عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا میاں شہباز شریف کی عدالت سے ضمانت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے اصولی موقف کی فتح ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد شہباز شریف کی عدالت سے ضمانت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اصولی موقف کی فتح ہے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ضمانت سے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں