ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل گوجرہ میں لگائے گئے رمضان بازار کا معائنہ کیا

Spread the love

گوجرہ ( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل گوجرہ میں لگائے گئے رمضان بازار کا معائنہ کیا ، انہوں سستے رمضان بازار میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا بخوبی جائزہ لیا تاکہ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسمیرا عنبرین ، کرنل محمد اشفاق بیگ سمیت پاکستان آرمی ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں آٹے و چینی کا وزن دیگر اشیائے ضروریہ کے مختلف سٹال پرکوالٹی و نرخ نامے بھی چیک کئے، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملائوٹ اور زائد قیمتوں کی فروخت ہرگز برداشت نہیں ہوگی،انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنانے بارے بھی لوگوں کو آگاہی دی تاکہ قدرتی وبائو سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں