حضرت پیر محمد عبدالعزیز چشتی سیالوی نظامی گوجرانوالہ خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

۔ مانچسٹر (عارف چوہدری )

موت اٹل ہے اسکا ذائقہ ہر جاندار شئے نے چکھنا ہے اگر زندگی رب العالمین کی عبادت اور آقائے دو جہاں کی سنت پر عمل کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں گزر جائے تو تاقیامت اعمال نامہ سنہری حروف کی زینت بن جائے گا ۔ جماعت اہلسنت کی پہچان خطیب پاکستان شہنشاہ خطابت مبلغ یورپ حضرت پیر محمد عبد العزیز چشتی سیالوی نظامی جو وقت سحر خالق حقیقی سے جاملے انکی رحلت ہم سب کو افسردہ کر گئی لیکن رب العالمین کی مرضی کے آگے ہم سب بے بس ہیں زندگی و موت کا اختیار بس اسی کے پاس ہے -انکی نمازہ جنازہ گوجرانوالہ کے مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئ جس میں پاکستان بھر سے علماء کرام سیاسی شخصیات اور انکے چاہنے والوں نے شرکت کی انکی دینی خدمات تا قیامت یاد رکھی جائیگی انہوں نے ساٹھ سال پہلے جامع مسجد شہید یہ میں بھی خدمات انجام دیں وہاں کی عوام آج تک انکو نہ بھلا سکی آج پورے شہر میں بھی انکی وفات پر افسوس میں ڈوبا ھوا ہے۔ ادارہ نور السلام فیصل آباد و اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے وہ انتہائی شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے کے ساتھ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے واحدہ لا شریک کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے دنیا بھر میں انکے مریدین اور پسماندگان دوست احباب و قریںی عزیز و اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین۔ کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے سرپرست اسحاق عزیز -صدر اور کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد کاروباری شخصیت نسیم نیاز -عبدالرحمن عزیز -سینئر صحافی سہیل انجم ملک- پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندہیر فرانس کی کاروباری شخصیت جاوید شیخ سماجی راہنما امان الہی شیخ -ڈاکٹر عمر عادل جنجوعہ -بزنس مین نعیم نیاز – ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ واجد خان -راچڈیل کے ڈپٹی مئیر عاصم رشید – بر طانیہ کے مشہور کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد ارشاد شامی -ڈاکٹر منظور -میاں احسان چھنا- صحافی حسیب آصف پندھیر نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سےاور دلی روحانی تعلق رکھنے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں مرحوم کےدرجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں