گوجرہ گذشتہ روز ماں سے چھینا گیا معصوم اذہان بازیاب

Spread the love

گوجرہ ، گذشتہ روز ماں سے چھینا گیا معصوم اذہان بازیاب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے بچہ ماں کو دے دیا

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں لاہور کی حدود میں واقع چک نمبر 342 ج ب کے رہائشی سکندر ریاض کے خلاف انعم نثار نے رٹ دائر کی جس میں انعم نثار نے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے ڈھائی سالہ معصوم اذہان کو مجھ سے زبر دستی چھین لیا ہے جس پر تھانہ نواں لاہور کے اے ایس آئی بہادر علی ڈوگر نے چک نمبر 342 ج ب میں سکندر ریاض کے گھر سے معصوم بچہ برآمد کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حسنین اظہر شاہ کی عدالت میں پیش کر دیا اور فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے معصوم اذہان کو ماں کے حوالے کر دیا واضع رہے ڈیڑھ سال قبل اسی گھر میں انعم نثار کا جہیز کے سامان کو جیٹھ دانش نے آگ لگا کر جلا ڈالا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں