اسامہ مجید چیمہ نے پیرا لٹری کی خلاف ورزیوں پر، 50 سے زائددکانیں سیل کردی،

Spread the love

گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا پیرا لٹری فورس کے ہمراہ مارکیٹوں میں چھاپے، کورونا وائرس SOPs کی خلاف ورزیوں پر، ضلعی انتظامیہ نے 50 سے زائددکانیں سیل کردی، شاپنگ مال جوٹیال، این ایل آئی مارکیٹ، کرنل حسن مارکیٹ، اور مدینہ مارکیٹ سمیت درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی ڈپٹی کمشنرنے سخت انتباہ جاری کردیا، تاجر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ دکانداروں کو اپنے دکانوں میں آنے والے گاہکوں اور رش کا خیال رکھنا پڑے گا ویسے بھی 08 مئی سے 16 مئی تک ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی مکمل لاک ڈاون ہورہا ہے جس کیلئے ہوم سیکریٹریریٹ سے نوٹیفیکشن بھی جاری کرچکاہے نوٹیفیکشن پر من عن عملدرآمد کریں گے تاجر براردی ضلعی انتظٓامیہ کے ساتھ تعاون کریں جتنا مہلت دی گئی ہے غنیمت جان کر کاروبار کریں، کاروبا ر کرنے کے دوران کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد کرنا ہوگا، بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ترجمان شہر ی حکومت نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ خرید و فروخت کے دوران کوروناوائرس SOPs کا خیال رکھیں، اپنے دکانوں میں کم سے کم رش اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرانک ثابت ہورہی ہے عوام کو تاجروں، دکانداروں اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد کو ہوش کا ناخن لینا ہے زندگی کے ساتھ سب کچھ چلے گا اس کیلئے ہم نے احتیاط اورSOPs پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے واضح رہے صوبائی حکومت نے تاجروں کے درخواست پر گزشتہ تین دنوں سے لاک ڈاو ن میں خصوصی نرمی دی تھی جسکا آج رات 12 ختم ہورہا ہے عید کی شاپنگ کیلئے عوام نے بڑی تعداد میں مارکیٹوں کا رخ کیا ہے جسکی وجہ سے کوروناوائرس SOPs کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں