دن دیہاڑے نوجوان کو شاہراہِ عام پر قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز ساتھیوں سمیت گرفتار

Spread the love

گوجرہ ، تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کی بڑی کامیابی دن دیہاڑے نوجوان کو شاہراہِ عام پر قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز ساتھیوں سمیت گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

گوجرہ( نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنےوالے ملزمان ساتھیوں سمیت گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار نے ان کی تفصیلات تھانہ سٹی گوجرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر تھانہ سٹی گوجرہ کے ایس ایچ او محمد اکرم بھی ان کے ساتھ موجود تھے ڈی ایس پی گوجرہ نے مزید کہا کہ یہ ملزمان منشیات فروش ہیں ان کی مخبری کرنے پر انہوں نے دن دیہاڑے نوجوان شیراز بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں