بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے,ڈاکٹر عارف علوی

Spread the love

ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں۔ صدر مملکت پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم انشااللہ جلد کوروناوائرس پر قابو پا لیں گے، ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور خطے کے ممالک کے کورونا اعداد وشمار قریب سے دیکھتا ہوں، انشااللہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا 7باتیں قابل ذکر ہیں، پاکستان کی انتظامی معاملات پر اچھی ساکھ بنی، علما اور میڈیا کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مساجد کھلی رکھیں اور اللہ سے تعلق برقرار رکھا، روزگار کو تباہی سے بچائے رکھا، قومی،صوبائی سطح پرمناسب تعاون رہا، ہمارا احساس پروگرام ایک بہترین سماجی امداد کے طور پر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کورونا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے، ہم تقریباً کنارے تک پہنچ گئے ہیں اور انشااللہ جلد قابو پا لیں گے، ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں ہمیں شکست خوردہ ذہنیت سیزندگی بسر کرنا بند کرنا ہوگا، آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور پاکستان بہتری کے راستے پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں