غریب لوگوں کی مدد کرنا ہمارا اولین مقصد و مشن ہے۔فرح مرزا

Spread the love

آس سکول سسٹم نے ہمیشہ غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سربراہ آس سکول سسٹم

میرپور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آس سکول سسٹم کی سربراہ فرح مرزا نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد کرنا ہی ہمارا اولین مقصد و مشن ہے انہوں نے کہا کہ آس سکول سسٹم نے ہمیشہ غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنے میں بھرپور اہم کردار ادا کیا ہے انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے ہر مزہب نے انسان کو انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے اج کل ایسے بہت بچے ہے جو غربت کی وجہ سے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے ایسے بچوں کا ساتھ دینا اور انکی مدد کرنا ہم سب کا فرض اور دین اسلام کا اہم رکن ہے ہمارے معاشرے میں بہت ایسے لوگ بھی موجود ہے جو غربت کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے آس سکول سسٹم کی سربراہ فرح مرزا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت اور سماجی و فلاحی اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنے میں بھرپور اہم کردار ادا کریں اور انکی تعلیم،صحت، اور روزگار پر بھی توجہ دیں تا کہ ملک بھر سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں