اردو گلوبل کے چوتھے یوم تاسیس پر سوہدرہ میں‌کیک کاٹا گیا

Spread the love

سوہدرہ سے ملک سکندر کی رپورٹ: اردو گلوبل نیوز کے چار سال مکمل ہونے پر اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے چیف آرگنائزر محمد شہزاد علی مرزا نے دنیا بھر کے اردو گلوبل سے پیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاں آج اس مقام پر پہنچانے میں سب سے اہم رول صاحبزادہ سید آل محمد شاہ صاحب کا ہے جنہوں نے دن رات کی محنت کے علاؤہ جنون کی حد تک کام کیا جو قابل ستائش ہے اور امید کی انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا بھر میں صحافت میں ایک بہت بڑا نام ہوگا سماجی شعبوں میں Urdu global open kitchenجو only one world protect بن چکا اسکو شروع کرانے میں بڑا اہم رول ہے شاہ صاحب کا ہے اردو گلوبل کے دیگر ستارے۔ محمد نوید راجہ غلام حسین قاضی اختشام ملک سکندر سنیہ بٹ شکیل ڈار،علامہ عظیم جی’ استاد صفدر اسکے علاوہ اور بہت سے ستارے ہیں جن کی ایک بہت بڑی فہرست ہے جنھوں نے سخت محنت کے بعد اردو گلوبل کا نام یوکے اور پاکستان میں روشن کیااردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے آج چار سال مکمل ہونے پر پاکستان کے شہر سوہدرہ میں اردو گلوبل کے فنانس سیکرٹری قمر مبین قمر اور رپورٹر ملک سکندر کی قیادت میں اردو گلوبل کے چوتھے یوم تاسیس پر کیک کاٹا گیا۔گیاجس میں مہمان خصوصی صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ صاحب تھے۔ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے چند معززین ۔سیاسی سماجی بزنس مین کو مدعو کیا گیا ۔وزیرآباد المصطفی سوسائٹی کےنمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کیسب کا کہنا تھا کہ جس طرح اردو گلوبل نیوز لوگوں کی آواز بن کر سامنے آیا ہے آنے والے وقت میں انشاءاللہ ایک بہت بڑا نام پیدا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں