گوجرہ دس سالہ بچی گلے پر ڈور پھرنے سے جانبحق

Spread the love

گوجرہ میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئئ۔تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) پتنگ فروش اور پتنگ باز بے لگام تو دوسری جانب پولیس پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے گوجرہ میں ٹوبہ روڈ پر پر موٹر سائیکل سوار دس سالہ بچی عبرش اعوان کے گلے میں ڈور پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی عبرش کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھا اور وہاں پر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے عبرش اپنے خالق حقیقی سے جاملی محکمہ پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کر دیا جبکہ متعدد پتنگ فروشوں کو پکڑ کر ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم نوید مصطفٰے چیمہ کی زیر نگرانی مارکٹائی جاری ہے جبکہ عبرش معصوم کے گھر شاہکوٹ ضلع شیخوپورہ ڈی پی او رانا عمرفاروق اور ڈی ایس پی میاں وقار اور دیگر عملہ داد رسی کے لئے پہنچ گئے بارہا اعلیٰ آفیسران کی توجہ میڈیا نمائندگان کی نشان دہی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا عبرش نے اپنی ننھی جان قربان کرکے ضلعی انتظامیہ کو خواب خرگوش سے جگایا سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس گھناؤنے کھیل میں متعلقہ پولیس بھی برابر کی شریک ہے آئی جی پنجاب اس واقع کا نوٹس لے کر پتنگ فروشوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس پر سخت کاروائی کریں جس سے شہری اس گھناؤنے کھیل سے ذائع ہونے والی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں