ضلعی انتظامیہ کا پیشہ وارانہ گدراگروں کے خلاف کریک ڈاون،

Spread the love

گلگت(پ ر) ضلعی انتظامیہ کا پیشہ وارانہ گدراگروں کے خلاف کریک ڈاون، 60 سے زائد بھکاریوں کو علاقہ بدر کردیا، شہر میں پیش وارانہ گداگروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، جہاں کہیں بھی پیشہ ور بھکاری نظر آئیں، الفا کنٹرول اطلاع دی جائے، کسی کو رعائت نہیں ملے گی یہ باتیں سینیچر کے روز اسسٹٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے لوکل میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں مستقل روک تھام کیلئے بصری چیک پوسٹ پولیس ناکہ پر موجود پولیس انچارچ زمہ دار ہونگے، اسکے علاوہ شہر میں داخل ہونے سے پہلے سکوار چوکی کو متحرک کیا گیاہے جہاں کہیں بھی بھکاری نظر آئیں گے انہیں واپس بجوادیا جائے گا، واضح رہے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ ہدایات دیں تھیں کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے پیشہ وارانہ بھکاریوں کو علاقہ بدر کریں، انہیں آذادانہ گھومنے پھرنے اور پیسے مانگنے نہ دیں، یاد رہے پیشہ ور گداگروں میں کم سن بچے، بچیاں، جوان مرد اور عورتیں شامل تھیں، جوکہ گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے کے ساتھ دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی شامل ہونے کی اطلاعات تھیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں شہر ی حکومت نے 60 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو علاقہ بدر کردیا ہے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے نجی اداروں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ شہر کے سماجی حلقوں نے روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں