مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرا رہی ہے

Spread the love

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔راحیلہ خادم حسین

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم بند کریں۔ممبر پنجاب اسمبلی

لاہور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم اور مسجد الاقصی سمیت تمام مقدس مقامات کی بے حرمتی بند کریں سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے فوری اہم اقدام کریں مسجد الاقصی سے نبی پاک نے معراج کا سفر کیا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ مسجد اقصی کو اذاد کروائیں مسجد الاقصی مسلمانوں کے دل کا ٹکڑا ہے انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے اسرائیلی فوج امریکہ کی ایماء پر فلسطینی مسلمانوں کا قتل کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے دنیا کے ہر کونے میں صرف مسلمان پر ہی ظلم کیوں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر کب تک اسرائیل کی جانب سے مظالم ہونگےانہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک سے اپیل ہے کہ فلسطین میں مسلمانوں پر جاری بمباری کیخلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں تا کہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں