جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام شاہ جہان شین مینار مسجد سے اسرائیل مردہ باد ریلی بعد نماز جمعہ نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا امیر محمد جان نے کی

Spread the love

فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت العلماء اسلام کے زیر اہتمام شاہ جہان شین مینار مسجد سے اسرائیل مردہ باد ریلی بعد نماز جمعہ نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا امیر محمد جان نے کی فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرہ بازی کی گئی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءٕاسلام ضلع ٹانک/حلقہ محسود کےزیراھتمام اسرائیل مردہ باد احتجاجی ریلی شی مینار مسجد سے روانہ ھوئی اور ٹریفک چوک تک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، گرمی کے باوجود کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اگر اجازت دے تو جمعیت العلماء اسلام کے کارکن کثیر تعداد میں جہاد کے لیے اسرائیل روانہ ھوتے ھیں ۔ جزبہ اسلام سے سرشار مجاہدین اسلام حماس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔احتجاجی ریلی سے ضلعی آمیر مولانا امیر محمد جان صاحب، رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بیٹنی صاحب، ضلعی نائب آمیر مفتی سیف الدین صاحب ناظم عمومی مولانا نادر خان صاحب، جےیوآئی فاٹا نائب آمیر مولانا عبداللہ حقانی، ناظم عمومی مفتی احمد شیر، سیکرٹری اطلاعات شمس الزمان شمس، ٹانک ویلفیر سوسائٹی کے چیرمین پیر جہانگیر شاہ اور دیگر قائدین نے خطاب کئے جبکہ دامان تحصیل پریس کلب ٹانک کے سرپرست اعلی ڈاکٹر احسان انقلابی نے ریلی میں خصوصی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں