چیف ٹریفک آفیسر کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

Spread the love

نو پارکنگ زونز اور سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے تجاوزات مافیا‘ بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں’ کالے شیشوں کے استعمال’ اوور لوڈنگ’ پریشر ہارن اور سیٹ بیلٹ باندھے بغیر ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور پلازوں میں پارکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.اس سلسلے میں ٹریفک نظام سے متعلقہ جائزہ اجلاس زیر صدارت چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت منعقد ہوا جس میں ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبد السلام خالد‘ ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ہفتے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ کالے شیشوں کے استعمال‘ اوور لوڈنگ‘ نو پارکنگ زونز کی خلاف ورزیوں‘ ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ ون ویلنگ‘ پولیس لائٹ’ پریشر ہارن’ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور دیگر مہمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہر میں جاری مہمات میں مزید تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفسیر کو بتایا گیا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں سے قصہ خوانی‘ جلیل کبابی روڈ اور دیگر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس کے لئے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے واضح کیا کہ نو پارکنگ زونز اور سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے ٹائر برسٹرز کا خصوصی دیکھ بھال کرنے سمیت متعلقہ محکمے سے اس کی بروقت صفائی کا بندوبست کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بلا تعطل ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں