گوجرہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کے حق میں مزمتی ریلی

Spread the love

گوجرہ ، فلسطین لہو لہو ہے اسرائیل کی 11 ویں بھی جارحیت جاری اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت فلسطینی مسلمان بھائیوں کے حق میں مزمتی ریلی اعلی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت علماء اکرام بھی ریلی میں شریک ہوئے

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے ) عالم اسلام میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کی وجہ سے شدید غم و غصہ کی لہر پائی جانے لگی ہے جس کے سلسلہ میں آج اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عمبرین کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ ، ڈی ایس پی میاں وقار ، شعبہ ہیلتھ ، لائیو سٹاک ، حساس اداروں کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکا ریلی نے ہاتھوں میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف لکھے گئیے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء ریلی نے اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور مسلم امہ پر فلسطین پر ہونے والے مظالم پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا اور ریلی شرکاء نے اسرائیل کی مصنوعات پر پابندی لگانے پر بھی زور دیا عوام کو اسرائیل کی مصنوعات نہ خریدنے کی اپیل کی آخر میں ریلی تحصیل میونسپل کمیٹی میں آکر ختم ہو گئی دوسری جانب چوک ملکانوالہ میں جمعیت علماء اسلام گوجرہ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں شہر بھر سے جید علماء اکرام نے شرکت کی ، مولانا عبدالقدوس اعوان ، مولانا عبدالقادر عثمان ، مولانا رحمت اللہ ارشد ، ڈاکٹر عطاء الحمید ، جمعیت علماء اسلام گوجرہ کے امیر مولانا محمد سفیان ، نے اپنے اپنے خیالات کا ظہار کیا تمام علماء اکرام نے حکومت سے اپیل کی کہ اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سفارتی پابندیاں لگائی جائیں

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں