طلباء کو بذریعہ نوٹیفکیشن لیب اور پروجیکٹ کے نام پر بلا کر انکو ہاسٹل سے نکالنا افسوس ناک ہے۔یونائیٹڈ فورم و آل ہاسٹل طلباء مسٹ
میرپور آزاد کشمیر(نمائندہ فوزیہ اندالیب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ظلم تو ظلم ہے بڑ ھتا ہے تو مٹ جاتا ہے مسٹ انتظامیہ کا ایک اور انوکھا کارنامہ پہلا طلبا کو بذریعہ نوٹیفکیشن لیب اور پروجیکٹ کے نام پر بلا کر ان کو ہاسٹل سے نکالا اور پروسٹ ہاسٹل نےطلباء کو ہاسٹل سے جانے پر مجبور کیا موجودہ صورتحال کے پیش نظر جو طلباء گھر سے ایک بار دوگنا کرایہ دے کر آئے اور یہاں پر بلا کر ان طلباء کو واپس بھیجنا طلباء کے ساتھ زیادتی ہے اور جو طلباء نیلم باغ ہٹیاں اور سماہنی گلگت لیپا نکیال جن علاقوں میں سروس کا مسئلہ وہ طالباء کیا کریں مسٹ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔