






Open kitchen Manchester Organised by Urdu global and Muslim Hand
کو ڈ covid19 میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے 403 دن مکمل ھونے پر قادریہ جیلانیہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئ جس میں چئیرمین مسلم ہینڈ پیر سید لخت حسنین (حکومت پاکستان سے ستارہ امتیاز )اور اردو گلوبل کے چیف ایڈیٹر آل محمد اور ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افظل خان نے خصوصی شرکت کی اردو گلوبل کے چیف ایگزیکٹو مرزا شہزاد اور مسلم ہینڈ کے چئیرمین پیر سید لخت حسنین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی -افضل خان ممبر پارلیمنٹ مانچسٹر (عارف چودھری)۔ 18 اپریل 2020 کو قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں اردو گلوبل نے متاثرین کرونا کے لیے Fresh Cooked Hot Foodدینا شروع کیا تھااب تک 70000 سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں- مسلم ہینڈ اور اردو گلوبل اور کچھ مخیر لوگ اس کا م میں تعاون کرتے رہے ہیں اور ان دونوں تنظیموں کے تعاون سے سینکڑوں لوگوں کو فوڈ فراہم کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بر طانیہ کے عوامی سیاسی راہنما اور ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افظل خان نے کہا نے کہا کہ کمیونٹی کے لئے کام کرنےپر اردو گلوبل اور مسلم ہینڈ کو خراج تحسین پیش کر تا ھوں کہ چار سو تین دن سے یہ اتنا کامیاب پراجیکٹ چلا رہی ہے ھماری قوم میں یہی خوبصورتی ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے ھوتی ہے مسلم ہینڈ کے چئیرمین پیر سید لخت حسنین نے کہا مرزا شہزاد اور اردو گلوبل مسلم ہینڈ کے تعاون سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں لوگوں کی اتنی لمبی قطاریں لگی ھوئ ہے اور سب کو فوڈ مل رہا ہے یہ علاقہ لانگ سائڈ چھوٹے کاروباری لوگوں پر مشتمل ہے یہاں پر لوگوں کو زیادہ ضرورت تھی مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر لطف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اردو گلوبل کے چیف ایگزیکٹو مرزا شہزاد چیف ایڈیٹر آل محمد اور مسلم ہینڈ کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ھوں کہ انکی کاوشوں سے چار سو تین دن سے زیادہ وقت سے مستحق لوگوں کو مشکل کے اس وقت میں فوڈ تقسیم ہو رہا ہے – کاروباری شخصیت اقبال صدیقی نے کہا ممجھے خوشی محسوس ھو رھی ہے کہ چار سو دنوں سے زیادہ وقت سے اردو گلوبل اوپن کچن والے لوگوں میں فوڈ تقسیم کر رہے ہیں اور میں بھی اس ٹیم کا حصہ ھوں سماجی شخصیت استاد صفدر نے کہا قادریہ جیلانیہ میں اردو گلوبل کے بانی مرزا شہزاد اور مسلم ہینڈ کی جانب سے چار سو دنوں سے زیادہ عرصہ سے کمیونٹی کے لئے فوڈ تقسیم ھو رھاہے اور مستحق لوگوں کو کھانا مل رھا ہے مجھے فخر ہے کہ میں بھی اس کام میں حصہ لے رہا ھوں نے کونسلر رب نواز نے کہا کہ اردو گلوبل اور مسلم ہینڈ بہت اچھا کام کر رہے ہیں کوڈ کی وجہ سے غربت میں اضافہ ھوا ہے ان لوگوں کو فوڈ دینے کا عمل دیکھ کر دلی خوشی ھوئ ہے اس موقع پر سمائیل ایڈ کے چئیرمین شہباز سرور نے کہا اردو گلوبل کا قادریہ جیلانیہ میں کھانے کا پراجیکٹ بہت کامیاب جارہا ہے ھم بھی انکے لئے تعاون کر رہے ہیں اردو گلوبل اوپن کچن کمیٹی کے چئیرمین صحافتی مزہبی شخصیت علامہ عظیم جی نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو گلوبل کی جانب سے اوپن کچن مانچسٹر کا پراجیکٹ ھم نے 18 اپریل 2020 میں شروع کیا تھا جسے کام کرتے آج 403 دن ھو گئے ہیں ابھی تک ھم ستر ہزار کے قریب لوگوں کو کھانا تقسیم کر چکے ہیں اور انشااللہ یہ کام کرتے رہیں گے سماجی صحافتی اور عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی صابرہ ناہید چودھری نے کہا کہ اردو گلوبل اور مسلم ہینڈ ضرورت مند لوگوں کو نا صرف کھانا یہاں پر دیا جاتا ہے بلکہ انکے گھر پر بھی پہنچایا جاتا ہے ھم ہر طرع سے ایسے پراجیکٹ کی سپورٹ کرتے ہیں سماجی سوشل ورکر سمیر ا نے کہا یہ بہت اچھا پراجیکٹ ہے ھم بھی اسکے ساتھ اپنا تعاون دیتے رہیں گے یاد رہے کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں اردو گلوبل کی ساری ٹیم اور خصوصی طور پر اردو گلوبل کے چیف ایڈیٹر آل محمد کاروباری اور سماجی شخصیت محمد اقبال صدیقی- صفدر بلوچ- سینئر بز رگ صحافی علامہ عظیم جی-استاد صفدر -کونسلر احمد علی کونسلر رب نواز -مرزا حسین -فنانس سیکرٹری محمد یاسین -محمد اشرف-محترمہ ٹینا ٹینا شامل ہیں -نظامت کے فرائض ھمیشہ کی طرع سینئر صحافی مزہبی شخصیت علامہ عظیم جی نے بہت احسن طریقے سے نبھائے آخر میں استاد صفدر کی جانب سے لایے ھوئے دو کیک کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا گئے