فلسطینی مسلمانوں کے جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں,تہمینہ درانی

Spread the love

اقوام عالم اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت کیخلاف آواز اٹھائیں۔میڈیا سے گفتگو

لاہور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے جاری قاتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر جاری مظالم و بربریت کیخلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسکا تحفظ مسلمانوں کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مسلمانوں کی اسرائیل اور بھارت کیخلاف فتح اللہ تعالی کا فیصلہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا اسرائیلی جارحیت میں اب تک 232 بے گناہ فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں 65 معصوم بچے بھی شامل ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہے 50 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جس پر اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور تمام عالم اسلام سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے جاری قاتل عام و نسل کشی پر آواز اٹھائیں اور فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں تاکہ فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کا خاتمہ ہو سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں