گزشتہ روزمزید 4 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 4 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.84 ہے۔اس وقت ضلع بھر میں 50 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 6 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 90742 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2332 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2209کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 29591 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 846 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.59 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2621 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 41439 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں