سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی کے سیکریٹریٹ آفس کے عملہ کی عوام سے بدتمیزی

Spread the love

عملے کا خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بھی نامناسب رویہ، میڈیا نمائندگان اور صحافیوں سے بھی ٹال مٹول

بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین سیکرٹری صاحب سے ہفتوں ہفتوں نہیں مل سکتے

کوئٹہ:(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی کے سیکریٹریٹ آفس کا عملہ عوام کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا، عام عوام و صحافیوں کو سیکرٹری کے آفس میں ہونے کے باوجود بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا جبکہ VIP اور من پسند لوگوں کو سیکرٹری سے ملنے دیا جاتا ہے، عملے کی وجہ سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین سیکرٹری صاحب سے ہفتوں ہفتوں نہیں مل سکتے سیکرٹری کالجز کے عملے نے سیکٹریٹ کو اپنی ریاست بنا لیا ہے، مرد تو مرد مگر خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے، میڈیا نمائندگان اور صحافیوں سے بھی ٹال مٹول کی جاتی ہے کہ کبھی سیکرٹری صاحب میٹنگ میں ہیں تو کبھی آفس میں موجود نہیں، عوام نے سیکرٹری کالجز ہاشم خان غلزئی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور آئندہ ان پر نظر رکھی جائے تاکہ بہت سے لوگ سیکرٹری کالجز سے مل سکیں اور انکے تمام مسائل حل ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں