گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمنٹ لیں گے، زائد منافع خوری، روٹی کی وزن میں کمی اور سرکاری نرخوں سے زائد پیسے لینا بڑا جرم ہے سماجی جرائم کے خلاف ضلعی انتظامیہ روزانہ کروائی کررہی ہے جبکہ خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کو جیل کے سلاخوں سمیت بھاری جرمانوں کا سامنا بھی کرنا ہوگا، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل فورس کا مشترکہ کاروائی کے بعد انہیں ہدایات دیتے ہوئے کیا، میونسپل انسپکشن ٹیم نے عوامی شکایات پر جوٹیال بازار میں نان بائیوں، جنرل سٹور، باربر شاپس اور درجنوں ہوٹلوں کے خلاف ورزی پر کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں افراد پر جرمانے کئے، اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سمیت سرکار ی جاری کردی نرخوں سے زائد وصولیوں پر رعائت نہیں دیں گے، ترجمان شہری انتظامیہ نے میڈیا کو بتایاکہ گرانفروشی کے روک تھام کیلئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے شہر کو چا رسیکٹر ز میں تقسیم کرکے مجسٹریٹس تعینات کردئے ہیں جو روزانہ عوامی شکایات پر خود ساختہ مہنگائی، ہوٹلوں میں صفائی، گرانفروشی کی روک تھام کیلئے چھاپہ ما ر کاروائیاں کررہے ہیں اور انتظامی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات کو برراہ راست الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو درج کرائیں، تاکہ سماجی جرائم کے کمی کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں، عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح اور مقصدہے

اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمنٹ لیں گے
Please follow and like us: