اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوشاں ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوشاں ہے، تحصیلدار، نائب تحصیلداروں اور سیکٹر مجسٹریٹس سمیت ریو نیو سٹاف عوامی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جبکہ بازار کے نظام کی بہتری کیلئے میونسپل فورس، بلڈنگ انسپکٹرز اور میونسپل انسپکشن ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے سائلین کے شکایات کا فوری ازالہ کیاجاتا ہے عوام اپنی شکایات، تجاویز اورآراء براہ راست تحصیل آفس میں قائم الفا کنٹرول روم میں درج کراسکتے ہیں، سستا انصاف کی فراہمی، خاندانی چپقلش، دیگر مسائل کے حل کیلئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالتیں روزانہ کیسز سنتی اور فیصلے کرتی ہیں جوکہ معاشرتی مسائل میں کمی کیلئے مددگار ثابت ہورہی ہیں اراضی تنازعات کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہی میرٹ اور شفاف انداز میں فیصلے کئے جاتے ہیں جبکہ سرکاری معاویضہ جات کی ادائیگی خالصتا ٌ میرٹ پر کیا جارہا ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں براہ راست رابطہ کریں، تاکہ شہری مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کا نصب العین عوامی خدمت ہے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں