ایس ایچ او ساجد خان سٹی تھانہ ٹانک نے دو مختلف قتل کے وارداتوں میں ملوث ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ساجد خان سٹی تھانہ ٹانک نے دو مختلف قتل کے وارداتوں میں ملوث ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال بلوچ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی ساجد خان کی دبنگ کاروائیاں، اندھے قتل کی مختلف وارداتوں کے دوران مطلوب دو افراد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ساجد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اندھے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو مبینہ ملزمان محمد رومان کو ماہ رمضان کے دوران اپنے سگے بھائی کے قتل کے الزام میں جبکہ محمد عامر کو بھی اپنے سگے بھائی جسے تقریبا تین ماہ قبل قتل کیا گیا تھا کو بھی الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے انکا کہ مزید کہنا تھا کہ کہ ایک اور ملزم جس نے اسحاق درزی کو بدر مارکیٹ میں قتل کیا تھا وہ بھی دو دن میں میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وہ پولیس مقابلے میں زخمی ھے اور ہسپتال میں پڑا ھے۔ مزید ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور انکے خلاف سٹی میں سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ میرے اولین فرائض میں شامل ہے جسے ختم کرکے دم لونگا۔ پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی سے سماجی حلقے بہت خوش ھیں۔ تھوڑے دنوں میں دو آندھے قتل کے ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے پر شاباشی کے مستحق ہیں۔جبکہ ٹانک سٹی میں امن و آمان کو برقرار رکھنے میں بھی ایس ایچ او ساجد خان نے اہم رول ادا کیا ہے۔